امریکا:بدبخت بیٹے نے والدین اور تین پڑوسیوں کو قتل کردیا

لوزیانا: امریکا میں مسلح نوجوان اپنے والدین اور 3 ہمسائیوں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا میں 21 سالہ سفاک بیٹے ڈیکوٹا تھیرائٹ نے فائرنگ کرکے اپنے والدین کو قتل کردیا۔ نوجوان والدین کو قتل کرنے کے بعد پڑوسیوں کے گھر گیا اور 3 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے اور وہ اب بھی مسلح ہے جو شہریوں کے لیے خطرے کا باعث ہوسکتا ہے اس لیے مقامی افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے ابتدائی شواہد جمع کرلیے ہیں تاہم قتل کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے۔ حملہ آور کو گھریلو تنازع کے باعث والدین نے گھر سے نکال دیا تھا اور وہ کافی عرصے بعد گھر لوٹا تھا۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ 21 سالہ ڈیکوٹا تھیرائٹ کو کم کم ہی گھر آتے جاتے دیکھا گیا ہے اور اس کے معمولات سے متعلق کسی قسم کی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest