حیرت انگیز:دو سر والے ایک اور کچھوے کی دریافت

دنیا میں عجیب و غریب مخلوقات کی کوئی کمی نہیں اور آئے دن ایسے واقعات منظرِ عام پر آتے رہتے ہیں کہ جب کوئی عجیب الخلقت جانور دریافت کیا گیا ہو۔ یہ بھی ایسا ہی ایک واقعہ ہے جب امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ساحل پر سمندری کچھووں کےلیے بنائی گئی ایک محفوظ پناہ گاہ (ہیچری) میں کچھوے کے ایک انڈے سے دو سر والا، ننھا منا کچھوا برآمد ہوا۔کیا یہ ننھا منا کچھوا، کھلے سمندر میں بپھری ہوئی موجوں میں زندہ رہ پائے گا؟ ماہرین کے مطابق اس کے امکانات بہت ہی کم ہیں، لیکن کیا پتا کہ یہ اس قابل ہوجائے اور کچھ عرصے بعد مکمل بالغ ہو کر اسی ساحل پر واپس لوٹ آئے جہاں سے یہ پہلی بار سمندر میں اُترا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *