حیرت انگیز۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ 11سال کا لڑکا انجینیرنگ کی تعلیم دے

حیدرآباد میں رہنے والا11 سال کا ایک بچہ انجینیرنگ کے طالب علموں کو کوچنگ دے رہا ہے بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی دوگنی عمر کے طلبا ء کو پڑھا رہا ہے۔یہ حیرت انگیز با ت ہے کہ 11 سال کا محمد حسن علی جو کہ ۔ساتویں کلاس میں پڑھتا ہے وہ بی ٹیک اور ایم ٹیک کے طالب علموں کو ڈیزائننگ اور ڈرافٹنگ پڑھاتا ہے۔ محمد حسن علی اپنےطالب علموں کو پڑھانے کے لئے کو ئی فیس نہیں لیتا ہے۔اور 2020 کے اختتام تک ایک ہزار انجینئرز کو پڑھانا چاہتا ہے ۔بتا دیں کہ حسن 30 سیول مکینک اور الیکٹرنک انجینئرینگ طالب علموں کو ڈیزائننگ اور ڈرافٹنگ کی کوچنگ دیتاہے۔ علی نے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے پڑھارہا ہے۔اور کہا کہ میں صبح 6 بجے اسکول جاتا ہوں اور 3 بجے گھر آتا ہوں۔ میں کھیلتا ہوں اور اپنا ہوم ورک کرتا ہوں۔ اس کے بعد شام 6 بجے میں پڑھانے کے لئے کوچنگ چلا جاتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram