امر اور اعظم آمنے سامنے

امرسنگھ نے اعظم خان کے خلاف ایف آئی درج کرائی

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی)لیڈر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعظم خان کے خلاف گھروالوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزامات کے تحت راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ امر سنگھ نے دارالحکومت لکھنؤ کے گومتی نگر تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔تفصیلات کے مطابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ مسٹر امر سنگھ نے بدھ کی رات گومتی نگر تھانے میں پانچ صفحات پر مشتمل تحریر میں کہا ہے کہ مسٹر خان نے ان کے خاندان کو مارنے کی دھمکی دی ہے۔انہوں نے اپنی تحریر گومتی نگر انسپکٹر تریلوکی سنگھ کو سونپی ہے۔تحریر میں مسٹر اعظم پر مذہب اور سماج میں نفرت پھیلانے،مذہبی جذبات کو مجروح کرنے،خواتین کی توہین کرنے اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔مسٹر سنگھ نے گومتی نگر انسپیکٹر کو تحریر کے ساتھ ہی ایک ویڈیو فوٹیج بھی دی ہے۔اس فوٹیج میں اعظم خان کے بیان ریکارڈ ہیں۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کلا نیدھی نیتھانی نے بتایا کہ امرسنگھ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔اس پر آگے کی کارروائی قانونی صلاح و مشورے کے ساتھ کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest