عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور سے شادی کر لی ،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے،سچ یا جھوٹ

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے افیئر کو لیکر کئی طرح کی افواہیں تو پہلے بھی سامنے آچکی ہیں۔ رنبیر کے ساتھ اپنے رلیشن شپ پر ہنٹ بھی دے چکی ہیں۔ وہیں اس کے بعد یہ دونوں سپر اسٹارس کئی ایوینٹ پر ایک ساتھ اسپاٹ کئے گئے ہیں۔ دونوں کے اہل خانہ درمیان کافی اچھی باؤنڈنگ بھی ہے۔ یہاں تک تو ٹھیک تھا لیکن لوگ تب چونک گئے جب حال ہی میں رنبیر اور عالیہ کی شادی ویڈنگ فوٹو کی کچھ تصویریں وائرل ہونے لگیں۔ ہر کوئی ان تصویروں کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ان تصویروں کی سچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ یہ تصویریں پوری طرح فیک ہیں۔ ان تصویروں میں عالیہ تو اصلی ہیں لیکن رنبیر کپور کی فوٹوشاپ تصویر دکھائی گئی ہے۔ یہ فوٹو عالیہ کے حال ہی میں آئے ایک کلوتھنگ برینڈ کے اشتہار سے لی گئی ہے۔ اس میں عالیہ دلہن بنی ہوئی ہیں اور رنبیر نہیں بلکہ کوئی اور ماڈل ہے۔ انٹرنیٹ پر کچھ لوگوں نے شرارت کرتے ہوئے اسے رنبیر۔عالیہ کی شادی کی تصویریں بناڈالا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest