گلستانِ سید میں منعقدہ نمائشِ گل اختتام پذیر

پرو وائس چانسلر پروفیسرایم ایچ بیگ اور اعزازی مہمانان نے شرکاء کو انعامات اور ٹرافی سے سرفراز کیا

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لینڈ اینڈ گارڈنس شعبہ کے زیرِ اہتمام گلستانِ سید میں منعقدہ گل داؤدی، کولیئس اور گلاب نمائش میں مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ ، اعزازی مہمانان فائننس آفیسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر، او ایس ڈی وائس چانسلر پروفیسر اسفر علی خاں، ایم آئی سی الیکٹریسٹی ڈاکٹر محمد ریحان، یونیورسٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی جعفر عابدی ، پروفیسر عارف انعام اور پروفیسر پرویز قمر رضوی نے شرکاء کو انعامات و رننگ ٹرافی سے سرفراز کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ نے کہا کہ پودوں کی حیاتِ انسانی میں کافی اہمیت ہے۔ ان سے جہاں ماحولیات کو آلودگی سے پاک کرنے میں مدد ملتی ہے وہیں حیاتِ انسانی کے لئے سب سے زیادی ضروری شے آکسیجن بھی پیڑ پودوں سے ہی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے حاضرین سے اپنی اپنی رہائش گاہوں میں باغیچہ لگانے کی بھی اپیل کی تاکہ ہر گھر میں کثافت سے پوک ماحولیات میسر ہوسکے۔
اختتامی و تقریبِ انعامات کی تقریب میں محترمہ صالحہ فاروقی رننگ کپ فار دا کوئین آف دا شو وائس چانسلر لاج، وائس چانسلر رننگ کپ فار دا کنگ آف دا شو البرکات پبلک اسکول، پروفیسر بی اے خاں رننگ کپ فار دا بیسٹ روز گلستانِ سید، طاہر حسین (ممّا) رننگ کپ فار دا بیسٹ کولیئس رجسٹرار لاج، انشومن بنسل رننگ کپ فار دا بیسٹ سنگل ویرائٹی آف گل داؤدی وائس چانسلر لاج، بی ایچ ہاشمی رننگ کپ فار دا ڈبل گل داؤدی پی وی سی لاج، پروفیسر سہیل احمد رننگ کپ وی سی لاج و صفدر عباس میموریل رننگ کپ بوٹانیکل گارڈن کو دیا گیا۔اس کے علاوہ شرکاء کواول،دوئم اورحوصلہ افزائی کے انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ دئے گئے۔ نظامت کے فرائض لینڈ اینڈ گارڈنس شعبہ کے ممبر انچارج پروفیسر ارشاد محمود نے مہمانان کا خیرمقدم کنے کے ساتھ نظامت کے فرائض بھی انجام دئے جبکہ نمائشِ گل کے کنوینر ڈاکٹر اطہر علی خاں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس شو کے لئے871اینٹریز موصول ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest