سخت محنت کے ذریعہ سرسید کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں طلبا

سول سروسزکی طرف توجہ کریں مسلم طلبا:خالد انجم
علی گڑھ:(سید عتیق الرحیم) سرسید احمد خاںعظیم دانشوراور مصلح قوم تھے انہوں نے ملک میں تعلیم کی ایسی شمع روشن کی جس سے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سبھی طبقات نے روشنی حاصل کی ان خیالات کا اظہار ضلع مرادآباد کے معاون کلکٹر خالد انجم نے سید نا طاہر سیف الدین اسکول منٹو سرکل مسلم یونیورسٹی میں منعقد سر سیدڈے تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ سر سید چاہتے تھے کہ ملک کا نوجوان طبقہ ہر شعبے میں ترقی کرے اور ملک کی عظمت و کامیابی اس کا اہم تعاون ہومسٹر خالد انجم نے کہا کہ طلباء سول سرویسیزکی طرف رجحان پیدا کریں اورابھی سے اس شعبے میں جانے کے لئے ذہن بنا لیں اور اس کے مطابق تیاری کریں اس کے لئے نصاب کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ سے بھی خود کو واقف رکھیں اور مذکوزہ موضوعات کی کتابوں کا مطالعہ بھی شروع کر دیں انہوں نے طلباء سے زور دے کر کہا کہ وہ ان سہولیات کا خوب فائدہ اٹھائیں جو دوران تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے انہیں دے رکھی ہیں کیونکہ بہت طلباء عدم سہولیات کی وجہ تعلیم حاصل نہیں کر پاتے ہیں منٹو سرکل کے طلباء اس کو اپنی خوش قسمتی سمجھیں اور اپنی منزل کا تعین کرتے ہوئے اور مسلسل محنت کرتے ہوئے کامیاب مستقبل بنائیں یہی سر سید کو اصل خراج عقیدت ہو گا اس موقع پرمہمان اعزازی پروفیسرمحمد گلریز نے کہا کہ طلباء سخت محنت کریں اور نظم و نسق میں رہتے ہوئے اپنی زندگی کو ایک ضابطے کے تحت گزاریں کیونکہ یہ ایسا زرریعہ ہے جو کسی بھی طالب علم کے لئے کامیابی کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ اسکول علمی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے اور اگر بنیاد مضبوط ہوگی تو عمارت بھی شاندار اور مضبوط ہو گی ،خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل فیصل نفیس نے کہ سید نا طاہر سیف الدین اسکول کا شاندار ماضی رہا ہے یہاںسے حامد انصاری جیسے سیاسی رہنما،جاوید اختر جیسے شاعر و ادیب طالب علم اور ان جیسی مختلف ہستیاں فارغ ہوئی ہیں جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے آج بھی یہاں کے طلباء تعلیم کھیل کود اور ثقافتی سرگرمیوں میں اہم کامیابی حاصل کر رہے ہیں اور ارادے کے بانی سر سید احمد خاں کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر رہے ہیںجلسے کو اسکول کے استاذ وہاسٹل کے نگراںمدثر علی رضوی نے بھی خطاب کرتے ہوئے ہاسٹل و اسکول کی تاریخ بیان کی جلسے کا آغاز طالب علم تابش احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوانظامت کے فرائض نائب پرنسپل فرید احمد صدیقی اور انگریزی کی استاذیاسمین علی رضوی نے مشترکہ طور پر انجام دئیے اظہار تشکر ڈائننگ ھال انچارج ڈاکٹر نثار احمد خاںنے پیش کیا ،اس موقع پر منٹو سرکل اسکول کے طلباء نے سر سید کی حیات و خدمات پر مبنی مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے اس موقع پر جلسے میں اسکول اور یونیورسٹی کی مختلف شخصیات نے شرکت کی جس میں ڈائریکٹر اسکولس ایجوکیشن پروفیسر اسفر علی خاں ، معاون رجسٹرار سید محمد سرور اطہر ،سید عامر علی ،ڈاکٹر محمد عالمگیر ،تنویر حسین خاں ،نسرین فاطمہ ،مہناز رو ہی ،وارڈن محمد عدنان و محمد فرقان قابل ذکر ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest