آخر کیوں مارا اسکو ل ٹیچرنے معصوم بچے کو

جھار کھنڈ کے چترا ضلع میں یہ واقعہ جھٹکھیری تھانہ حلقہ کے پروکا گاوں میں سائیں انٹرنیشنل پبلک اسکول میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک اسکول کی تیسری جماعت میں زیر تعلیم منجھ گاوں کے راجکمار سنگھ کو چھوٹی سے غلطی کی وجہ سے ٹیچر نے003 سے مر تبہ اٹھک بیٹھک کی سزا دی اسکو اتنا مارا پیٹا جس کی وجہ سے اس کوفوری طور پر اسپتال لےجانا پڑا۔اطلاعات کے مطابق طالب علم راجکمار کو ہوم ورک دیا گیا تھا ، جس کو وہ پورا نہیں کرسکا اور پٹائی کے ڈر سے متعلقہ موضوع کی کتاب لے کر ہی اسکول نہیں آیا ۔ اسی بات پر ٹیچر انجلی نے راجکمار کومارا اور اس نے اٹھک بیٹھک کے دوران اپنے دائیں پیر میں درد کی شکایت کرنے لگا ، پھر بھی ٹیچر نے اس کی بات نہیں مانی ۔ٹیچر کے حکم کو پورا کرتے کرتے معصوم کے منہ اور ناک سے خون نکلنے لگا ۔ معاملہ کی خبر ایک بس ڈرائیور نے خاموشی سے اس کے اہل خانہ کو دیدی ، جس کے بعد وہ فوری طور پر اسکول پہنچ گئے ۔ اہل خانہ نے راج کمار کو طبی سینٹر پہنچایا ، جہاں ڈاکٹروں نے بچے کا علاج کیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچہ کافی خوفزدہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest