اجمیر کے اناج منڈی میں آتشزدگی

اجمیر: راجستھان کے ضلع اجمیر میں بیاور روڈ پر واقع ’کِرشی اناج منڈی‘ کے ایک پرائیویٹ گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ فائر برگیڈ کو صبح 06:15 بجے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ بعد ازاں آگ بجھانے کے لیے موقع پر گاڑیوں کا پہنچنا شروع ہوگیا۔ تب تک آگ پھیل چکی تھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے اجمیر کے علاوہ نصیرآباد، کشن گڑھ سمیت گیل انڈیا کی گاڑیوں سمیت دو درجن سے زیادہ فائر برگیڈ کی گاڑیوں کو کافی دیر تک مشقت کرنی پڑی۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ گودام کے مالک بھگوان نے بتایا کہ آگ سے تقریباً ایک کروڑ کا نقصان ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram