ہند ۔پاک کشیدگی: اجمیر عرس میں پاکستانی زائرین کا آنا مشکوک

اجمیر :ہندوستان۔پاکستان کشیدہ حالات کی وجہ سےاجمیر میں ہونے جارہے خواجہ غریب نواز معین الدین چشتیؒ کے ۸۰۷؍ویں سالانہ عرس میں پاکستانی زائرین کےگروپ کا آنا اب مشکوک ہے۔ ۳؍مارچ کو جھنڈےکی رسم کے ساتھ غیررسمی شروعا ت اور رجب کے مہینے کے چاند دکھنے کےبعد باضابطہ عرس کی ابتدا کی وجہ سے پاکستان زائرین کا آنا ۸؍مارچ کو طے مانا جارہا تھا لیکن اب بدلی ہوئی صورت حال میں ممکنہ طور پر یہ دورہ رد ہوسکتا ہے۔ پاکستانی گروپ کے ہندوستان آنے کی کوئی سرکاری اطلاعات ضلع انتظامیہ، پولس انتظامیہ اور خفیہ پولس کے پاس نہیں ہے جس سے مانا جارہا ہےکہ اس مرتبہ پاکستانی زائرین کا گروپ اجمیر نہیں آسکیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ اجمیر عرس میں شرکت کے کے لئے پاکستان میں دسمبر کے مہینے سے ہی درخواستیں مانگ کر تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں جو تیاریاں مکمل بھی کرلی گئیں ہیں۔ لیکن تناؤ کی وجہ سے اب نہ تو پاکستانی ہندوستان آنا چاہیں گے اور نہ ہی ہندوستانی حکومت اس کی اجازت دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest