دہلی پردیش کانگریس صدر کے عہدہ سے اجے ماکن کے استعفیٰ کی خبر کی کانگریس نے تردید کی

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کے صدر کے عہدہ سے سینئر لیڈر اجے ماکن کے استعفیٰ کی خبرسرخیوں پر ہے۔ اس خبر پر کہاجارہا ہے کہ اجے ماکن نے اپنا استعفیٰ کانگریس صدر راہل گاندھی کو بھیجا ہے۔ استعفیٰ کی وجہ اپنی خراب صحت بتایا ہے۔ استعفیٰ کے بعد علاج کے لیے ماکن غیرملک روانہ ہوگئے ہیں۔ پارٹی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق میڈیا میں یہ خبر تیزی سے پھیلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس کے قدآور رہنماؤں میں سے ایک اجے ماکن نے دہلی کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ماکن نے صحت وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی کو اپنا استعفی بھیج دیا ہے۔
تاہم، اس خبر پر پارٹی کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ اجے ماکن نے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ یعنی پارٹی اس خبر سے انکار کررہی ہے۔ اس کے علاوہ اس معاملہ میں دلی پردیش کانگریس کمیٹی کا کہنا ہے کہ ماکن نے استعفی نہیں دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، پارٹی نے کہا کہ خرابی صحت کی وجہ سے اجے ماکن نے چیک اپ کے لئے کچھ وقفے کا بریک لیا ہے۔ وہ جلد ہی واپس آئیں گے۔ ڈی پی سی سی نے کہا کہ ماکن نے پارٹی کے صدر راہل گاندھی اور دلی انچارج پی سی چاکو سے حال ہی میں ملاقات کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest