آب زم زم نہ لائیں ۔ائر انڈیا کا نوٹس

ائر انڈیا کی جانب سے حجاج سے درخواست کی گئی ہے کہ جدہ سے ممبئی کے راستے حیدرآباد جانے والی فلائٹ اے آئی966  جدہ سے کوچی کو جانے والی فلائٹ اے آئی 964 کے مسافراپنے ساتھ آبِ زم زم کی بوتلیں نہ لائیں۔ائر انڈیا کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران حیدرآباد اور کوچین کیلئے بوئنگ 737 کی بجائے اے 320 طیارہ کیا ہے ۔یہ طیارہ  چھوٹا ہےور اس میں جگہ کی گنجائش کا مسئلہ ہے ۔ اس صورت میں یا تو وزن کم کرنا ضروری تھا یا پھرحاجیوں کو ۔ ائر انڈیا نے عازمین حج کی جگہ آب زم زم کم کیا ہے اوریہ عارضی ہے ۔حالانکہ یہ بہت ہی نامناسب بات ہے کیونکہ پوری دنیا سے حجاج آب زم زم لاتے ہیں بلکہ سچ پوچھو تو یہی سوغات ہے ان لوگوں کے لئے جو جانے کی استعتعات نہیں رکھتے۔ائر انڈیا کو پہلے ہی سے یہ انتظامات کرلینے چاہئے تھے آب زم زم نہ لانے سے عازمین حج میں مایوسی چھاگئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest