احد رضامیر اور سجل علی نے منگنی کرلی

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی سپر ہٹ جوڑی احد رضا میر اورسجل علی نے حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے منگنی کرلی۔خوشیوں بھری اس عید پر اداکار احد رضا میراورسجل علی نے اپنی منگنی کااعلان کرکے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری دی ہے۔ ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی اس جوڑی نے بالآخر ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔احد اور سجل نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں سجل علی دلہن بنیں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ احد بھی دلہے کے لباس میں غضب ڈھارہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ دونوں نے ایک ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا یہ ہماری زندگی کی نئی شروعات ہے ۔ منگنی کرنے کے اعلان کے بعد جہاں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں ماہرہ خان، صدف کنول، ہانیہ عامر، یاسر حسین، عائزہ خان سمیت شوبز فنکاروں نے بھی دونوں کو ہمیشہ خوش رہنے کی دعائیں دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *