آگرہ بس حادثہ سے 29 مسافروں کی موت

اترپردیش کے ضلع آگرہ میں یمنا ایکسپریس وے پر پیر کی علی الصبح اترپردیش روڈویز جنرتھ اے سی بس کے جھرنا نالہ میں میں پلٹ جانے سے اس میں سوار29 مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 18 زخمی ہوگئے ۔بس لکھنؤ سے دہلی آنند ویہار ٹرمنل جارہی تھی اور اس میں 44 مسافر سوار تھے ۔ زخمی 18 مسافروں میں سے سات کی حالت کافی نازک ہے ۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس پورے حادثے کی تفتیش کے لئے سہ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے اور مہلوکین کے اہل خانہ کو 5۔5 لاکھ روپئے بطور مالی امداد کے دینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا‘‘آگرہ میں پیش آئے بس حادثے سے کافی غمگین ہوں،سوگوارلواحقین کے ساتھ ہماری ہمدریاں،میں دعا گوں ہوں کہ حادثے میں زخمی ہونے والے جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں’’ ۔ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں۔وہیں وزیر داخلہ و بی جے پی صدر امت شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا‘‘ یمنا ایکسپریس پر پیش آئے حادثے میں مہلوکین کے تئیں میں اپنی تعزیت کاا ظہار کرتا ہوں اور پرامید ہوں کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو جلد از جلد شفا ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram