افغانستان :سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 24 اہلکار ہلاک

کابل:غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان کے سیکڑوں کے لشکر نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، حملوں کے نتیجے میں 24 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زرائع کے مطابق سیکڑوں مسلح شدت پسندوں نے ضلع بالا مرغاب کے علاقے جار آسیائے میں واقع سیکیورٹی چوکیوں پر دستی بموں اور بڑے جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا،جس میںمتعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں افغان فوج کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 11 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔فاضل صدیق کاکہنا تھا کہ حملوں کے جواب میں کئی شدت پسند بھی ہلاک ہوئے تاہم فوج کی اضافی نفری پہنچنے تک طالبان سیکیورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پر قبضہ کرچکے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest