ہم افغانستان سے فوج نہیں ہٹائنگے :ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو آگاہ کیا ہندستان ، ایران، روس اور ترکی جیسے ممالک کو کبھی نہ کبھی افغانستان سے لڑنا ہی ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ صرف، امریکہ ہی تقریباً 7 ہزار میل دور دہشت گردی سے لڑنے کا کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا دیگر ممالک فی الحال دہشت گردوں کے خلاف بہت کم کوشش کررہے ہیں۔امریکی صدر نے اشارے دئے ہیں کہ افغانستان سے امریکہ فوجیوں کی پوری طرح سے واپسی نہیں ہوگی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اس جنگ زدہ ملک میں اپنی موجودگی درج کرانی ہوگی۔ٹرمپ نے اپنے دفتر میں کہا ہمارے پاس خفیہ اطلاعات رہیں گی اور ہماراکوئی نہ کوئی وہاں ہمیشہ موجود رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان سے فوجیوں کی تعداد کم کی ہے۔ ہم اپنے کچھ فوجیوں کو واپس لارہے ہیں لیکن مکمل طور سے کبھی بھی افغانستان کو امریکہ خالی نہیں کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest