ایڈوکیٹ منوج اگروال کا ہوا عوامی خیر مقدم

دولت پورہ،گرودوارے کے پاس کی دیوار 14-07-2014کو گرنے سے قریب 7؍افراد کی موت کے ساتھ چھ مکان زمین دوز ہوگئے تھے، متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے ایڈوکیٹ منوج اگروال ،عدالت میں پیروی کررہے تھے،کہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو انصاف اور قابل قبول معاوضہ ملے، نمائندے کی معلومات کے مطابق مقامی بلدیاتی ادارے کی نیت میں کھوٹ تھی اس وجہ سے انصاف ملنے میں تاخیر ہوئی،اس معاملے میں ایڈوکیٹ منوج اگروال نے عدالت عالیہ دھلی میں عرض داشت داخل کی جس میں عدالت عالیہ نے 72لاکھ کے معاوضے کاایوارڈ پاس کیا،ایڈوکیٹ منوج اگروال کی اس کامیابی پر اقبال چوک، منڈی چوراہے پر ان کا عوامی خیر مقدم اور مسعود گوٹے والا اینڈٹیم کی جانب سے بی جے پی لیڈر معین اختر انصاری کی صدارت میں رکھا گیاجس میں برھانپور کے ممبراسمبلی ٹھاکر سریندرسنگھ شیرابھیا ،ڈاکٹر ایس ایم طارق، استاد لطیف شاہد وغیرہ نے شرکت کرکے خطاب کیااور ان کی خدمات کی سراہنا کی، برھانپور کے ایم ایل اے ٹھاکرسریندرسنگھ شیرابھیا نے شال ،ناریل (شری پھل)اور گلدستہ پیش کرکے ایڈوکیٹ منوج اگروال کااستقبال اور عوامی خیر مقدم کیا،پروگرام کی نظامت کے فرائض جناب طاہر نقاش نے انجام دیئے، مسعود گوٹے والانے رسم شکریہ اداکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest