آدیتی کے باغیانہ تیور سے کانگریس پریشان

لکھنئو۔ اترپردیش میں کانگریس کے واحد بچے گڑھ رائے بریلی سے پارٹی کی رکن اسمبلی آدیتی سنگھ کے تیور باغیانہ بنے ہوئے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے ملے وجہ بتاو نوٹس کا ایک طرح سے انہوں نے مذاق اڑایا اور سوال کھڑا کردیا کہ کہاں ہے نوٹس۔پارٹی کے بائیکاٹ کے بعد بھی مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شامل ہونے والی آدیتی سنگھ کو کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر نے کل جمعہ کو نوٹس بھیج کر دو دن میں جواب مانگا ہے۔ اس نوٹس کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ان کو کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ پارٹی کے لیڈر نے میڈیا میں نوٹس دیا ہوگا۔ ان کے تیور پارٹی کے اس سلوک کی وجہ سے کافی تلخ ہیں۔مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش پر بلائے گئے مقننہ کے خصوصی اجلاس پر کانگریس میں گھمسان تیز ہوگیا ہے۔ بائیکاٹ کے باوجود ایوان کی کارروائی میں شامل ہونے پر پارٹی کی رکن اسمبلی آدیتی سنگھ کو کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر اجیت کما ر للو نے نظم و ضبط توڑنے کا نوٹس بھیجتے ہوئے دو دن میں جواب مانگا ہے۔ ادھر رائے بریلی میں کانگریسیوں نے آدیتی کے دفتر کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram