اداکاروکی کشال نےسلمان خان کی موجودگی میں کٹرینہ کو شادی کی پیشکش

ممبئی: فلم ’راضی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار وکی کشال نے سلمان خان کی موجودگی میں کٹرینہ کیف کو شادی کی پیشکش کردی جس پر کٹرینہ ایک لمحے کے لیے دنگ رہ گئیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران اداکار وکی کشال نے اچانک کٹرینہ کیف کو شادی کی پیشکش کردی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقریب میں کٹرینہ کے قریبی دوست سلمان خان بھی موجود تھے۔وکی کی جانب سے شادی کی پیشکش کرنے پرکٹرینہ کیف ایک لمحے کے لیے دنگ رہ گئیں اور ان سے کچھ بھی بولا نہ گیا بعد ازاں انہوں نے کہا’ہمت نہیں ہے‘کٹرینہ نے شادی کی پیشکش پر یہ جملہ کیوں بولا یہ تو وہی جانتی ہیں تاہم تقریب میں موجود سلمان خان کا اس واقعے پر ردعمل بہت دلچسپ تھا۔جب وکی نے کٹرینہ کو شادی کی پیشکش کی تو سلمان خان نے برابر میں موجود اپنی بہن ارپیتا خان کے کندھے پر سر رکھ کر سونے کی اداکاری کی، انہوں نے اس طرح یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ وہ یہ سب دیکھ کر بور ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘میں کٹرینہ کیف نے وکی کشال کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جب یہ بات وکی کو پتہ چلی تو انہوں نے حیرانی کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا تعجب ہے کہ کٹرینہ کیف مجھے جانتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest