اداکارہ میرا کیلئے ہندوستان سے نیک تمنائیں

پاکستانی سپراسٹاراداکارہ میرا نے برسوں تک پاکستانی فلم انڈسٹری پرتوراج کیا ہی ہےاور بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میرا اوران کی فلم ’’باجی‘‘ کے لیے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اورمہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رازدان نے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سونی رازدان نے ایک انٹرویو کے دوران میرا کی اداکاری کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ بہ حیثیت اداکارہ میرا نے کبھی ڈائریکٹر کے مشوروں کو نظراندازنہیں کیا۔ تاہم یہ فلمی کلچر کا ایک مسئلہ رہا ہے کہ جس وقت میرا میرے ساتھ کام کرنے جارہی تھیں اس وقت پاکستانی فلم کا کلچراس سے بالکل مختلف تھا جومیں اپنی فلم میں کرنے جارہی تھی، جس سے مشکلات ہوئیں لیکن اس کے باوجود میرا نے مستقل مزاجی سے کام کیا، اور اپنی مستقل مزاجی اور لگن ہی کی وجہ سے ہی میرا آج ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram