بھارتی خاتون پروڈیوسر کا اداکار آلوک ناتھ پر زیادتی کا الزام

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت نے حال ہی میں ’’می ٹو‘‘ مہم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلوک ناتھ پرجنسی ہراسانی کے الزامات سن کروہ صدمے سے دنگ ہوگئی تھیں۔ مادھوری دکشت نے آلوک ناتھ کے منافقت بھرے روپ اور دہرے معیار پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اس طرح کی چیزیں سامنے آتی ہیں تو آپ صدمے کا شکارہوجاتے ہیں کیونکہ آپ ان لوگوں کواتنے برسوں سے ذاتی طور پر جانتے ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ ان الزامات کے بعد ایسا لگا جیسے آپ ان لوگوں سے اتنے برسوں سے واقف ہی نہیں تھے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ایک انسان کے دوروپ ہوں اور اس چیز نے مجھے صدمے سے دنگ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں بالی ووڈ میں ’’می ٹو‘‘ مہم کا آغازہوا تھا جس کے تحت بالی ووڈ میں کام کرنے والی کئی خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی اوربدسلوکی پر آواز اٹھائی تھی۔ یاد رہے کہ اداکارہ مادھوری دکشت اورآلوک ناتھ نے ماضی کی سپر ہٹ فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم میں مادھوری نے آلوک ناتھ کی بہو کا کردار نبھایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest