دہلی پولیس مرکز کے ماتحت ہے اور اے سی بی کا اختیار بھی مرکز کے پاس رہے گا:سپریم کورٹ

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر بنام وزیراعلیٰ کےاختیارات کے معاملہ میں جمعرات کو رولنگ دی کہ راجدھانی کی انسداد بدعنوانی برانچ (اے سی بی) اور جانچ کمیشن تشکیل دینے کا اختیار مرکزی حکومت کےپاس ہوگا،لیکن سروسز سے متعلق اختیارات کا معاملہ اس نے بڑی بنچ کو سونپ دیاہے۔ جسٹس ارجن کمار سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی ڈویژن بنچ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر بنام وزیراعلی کے اختیارات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر اپنا فیصلہ سنایا،جس میں کچھ معاملوں پر دونوں ججوں کی ایک رائے تھی ،لیکن افسران کے تبادلوں اور تقرریوں (سروسز)کے تعلق سے اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے اسے تین رکنی بڑی بنچ کوسونپ دیاگیاہے ۔سپریم کورٹ نے کہاکہ دہلی پولیس مرکز کے ماتحت ہے اور اے سی بی کا اختیار بھی مرکز کے پاس رہے گا۔مرکز کو جانچ کمیشن تشکیل دینے کا بھی اختیار ہوگا۔اے سی بی، محصولات، جانچ کمیشن اور پبلک پراسیکیوٹر کی تقرری کے معاملہ میں بنچ کی رائے ایک تھی ،لیکن دونوں ججوں کے مابین اس معاملے میں اتفاق قائم نہیں ہوسکا کہ پبلک سروسز میں تقرری اور تبادلہ کا اختیار کس کے پاس ہوگا۔جسٹس سیکری نے کہاکہ جوائنٹ سکریٹری اور اسکے اوپر کے افسران کی تقرری اور تبادلے کا اختیار لیفٹیننٹ گورنرکے پاس ہے ،جبکہ دیگر افسران کے تعلق سے اختیارات حکومت دہلی کے پاس ہیں ،لیکن جسٹس بھوشن ہے اس معاملے پر اختلاف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اختیار حکومت دہلی کےپاس نہیں ہے۔بجلی بورٹ اور پبلک پرازیکیوٹر کی تقرری کا اختیار حکومت دہلی کے پاس ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *