ابوایوب انصاری ؒ اسکول کی معلمہ کے حج پر جانے پراسٹاف کے کیا اعزازواستقبال

(مدھیہ پردیش اوربرھانپور کی خبریں مہ لقہ انصاری کے ذریعے )مومن جماعت برھانپور کے زیراہتمام چلنے والی ابو ایوب انصاری ؒ اسکول کی معلمہ مس فرزانہ بانوکے سفر حج پر جانے پراسکول اسٹاف کی جانب سے ایک اعزازیہ اور استقبالیہ پروگرام جناب محمد فاروق فاروقی آفس سیکریٹری،مومن جماعت برھانپور کے مہما ن خصوصی میں آج منعقد کیاگیا،اسکول کے پرنسپل جناب شکیل انصاری،محمد اکبروغیرہ نے استقبال کیا پروگرام میں مہمان خصوصی محمد فاروق فاروقی نے سفر حج کی مبارکباد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات سے نوازا،نظامت کے فرائض جمیل انصاری نے انجام دیئے،پروفیسر شکیل انصاری نے رسم شکریہ اداکیا،واضح ہوکہ ابوایوب انصاری ؒاسکول کی مذکورہ معلمہ اپنی والدہ اوراپنے بھائی کے ساتھ سفر حج پر جارہی ہے،جوباعث فخر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest