نویدمختار کی سبکدوشی کے بعد عاصم منیر بن سکتے ہیں آئی ایس آئی کے نئے سربراہ

اسلام آباد: ایک دن بعد سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار پیر کو سبکدوش ہو رہے ہیں، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کیا جاسکتا ہے۔ غور طلب ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار آج بروز پیر کو سبکدوش ہورہے ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ نوید کے علاوہ پاکستانی فوج کے چار دیگر جنرل بھی سبکدوش ہورہے ہیں۔ ان میں لیفٹیننٹ جنرل نظیر احمد بٹ، لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد حلال حسین، لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا نیا سربراہ بنائے جانے کی امید ہے۔ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، ایجنسی کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار پیر کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سربراہی والے آرمی پروموشن بورڈ نے پیر کو سبکدوش ہو رہے پانچ جنرلوں کی جگہ چھ جنرلوں کی ترقی پر اپنی منظوری دے دی ہے۔
انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ندیم ذکی منج، وائس چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل عبدالعزیز، ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل سید محمد عدنان اور فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل وسیم اشرف شامل ہیں۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل منیر انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کئے جائیں گے۔ دسمبر 2016 میں لیفٹیننٹ جنرل مختار نے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest