گوتم گمبھیرنے’ آپ‘ پر سیاسی سازش کرنے کا الزام لگایا

نئی دہلی :مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدوار گوتم گمبھیر نے ’آپ ‘کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور محتٖرمہ آتشی مارلینا کو نوٹس بھیج کر اس معاملے میں بغیر شرط معافی مانگنے اور ان پر لگائے گئے الزامات کو واپس لینے کو کہا ہے۔ مشرقی دہلی پارلیمانی سیٹ سے ’آپ‘ امیدوار مارلینا نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں مسٹر گمبھیر پر اپنے پارلیمانی حلقہ میں ان کے خلاف ’فحش اور قابل اعتراض ‘تبصرہ والے پرچے بانٹنے کا الزام لگایا تھا۔اس کے بعد مسٹر گمبھیر نے خود پر لگے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ’آپ‘ پر سیاسی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے وزیر اعلی کیجریوال کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ان پر لگائے گئے الزامات کو ثابت کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest