تعلیم زندگی کو روشنی دیتی ہے،وسعت دیتی ہے:آنندی بین

بھوپال:مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے اچھا شہری بننے کےلئے بچوں کو بہتر تعلیم دلانے کی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بچپن میں جتنی اچھی تعلیم اور تہذیب کے ساتھ ساتھ جدید تعلیمی ماحول دیا جائےگا،اتنےاچھے شہری بنیں گے۔ محترمہ پٹیل یہاں ایک اسکول میں متعدد تعلیمی اختراعات کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم زندگی کو روشنی دیتی ہے،وسعت دیتی ہے اور روشن مستقبل کی تعمیر بھی کرتی ہے۔اسی مقصد کے ساتھ بچوں کو جتنی اچھی تعلیم و تہذیب دی جائےگی،وہ اتنے ہی اچھے شہری بنیں گے۔اس دوران محترمہ پٹیل نے اس اسکول کوگود لینے کی بات بھی کہی۔اس موقع پر محترمہ پٹیل نے اسکول میں لگائے گئے کتبے کی رونمائی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest