بی جے پی صدر امت شاہ کو عام آدمی پارٹی کا انتباہ

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیراعلیٰ نے کہا، دہلی میں نہیں چلے گا گجرات ماڈل

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) کے سینئرلیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ کو متنبہ کیا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں گجرات ماڈل چلانے کا ارادہ چھوڑ دیں نہیں تو یہاں کے عوام نہیں بخشیں گے۔مسٹر سسودیا نے بدھ کے روز پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس کی ایک سازش ناکام ہوگئی تو اب دیگر غیر قانونی طریقے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے وہ لوک سبھا انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا گزشتہ دنوں بی جے پی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر غیر آئینی طریقے سے دہلی کی ووٹر لسٹ سے 30 لاکھ لوگوں کے نام کاٹ دیے تھے جبکہ وہ لوگ اب بھی اسی مقام پر رہتے ہیں جہاں پر ان کا ووٹر شناختی کارڈ بنا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest