سجادہ نشین شیخ الاسلام کی برھانپور آمد پر حلقہ ذکر اور نعتیہ ومنقبتی مشاعرہ کاانعقاد 4جنوری جمعہ کو

مولانا نہال اشرف اشرفی اور مولانا احمد اشرفی نے ممبئی اردونیوز کو بتایاکہ سلسلہ اشرفیہ حضور شیخ الاسلام علامہ محمد مدنی میاں اشرف اشرفی الجیلانی کے شہزادے وجانشین حضرت مولانا سیّدمحمد حمزہ اشرف اشرفی الجیلانی کی پہلی بار برھانپور آمد مبارک کے موقع پر شہزادہ سرکار برھانپور الحاج عبدالباقی اشرفی کی سرپرستی میں اور ساوتھ افریقہ سے تشریف لائے خلیفہ ارشدسرکار برھانپور الحاج محمد قاسم اشرفی ذوالگائونگرکی صدارت میں 4جنوری 2019بروزجمعہ نمازعشاء کے بعد حلقہ ذکر بطریق سلسلہ چشتیہ اشرفیہ کاانعقاد کیاگیاہے ، بعدہ ،نعتیہ ومنقبتی مشاعرہ ہوگا،الحاج مولانا کلیم اشرف اشرفی ،ایڈوکیٹ خلیل اشرفی،قاری عبدالرشید ،حافظ محمد امین چشتی نے سبھی سلسلے کے عقید ت مندان سے دونوں پروگراموں میں شرکت کرنے کی اورپروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram