2020 تک 4جی نیٹ ورک۔۔۔ مکیش امبانی کا دعوہ

نیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان سب سے تیزی سے بڑھنے والی معیشت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2020 تک ہندوستان میں پوری طرح سے فورجی نیٹ ورک ہوگا ۔ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل بازار ہے ۔بار سلونا میں ہر سال ہونے والی ورلڈ موبائل کانگریس کی طرح ہندوستان میں بھی انڈیا موبائل کانگریس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی شامل ہوئے ۔ ان کے علاوہ بھارتیہ ایئرٹیل کے چیئرمین سنیل متل ، مرکزی وزیر سریش پربھو ، روی شنکر پرساد ، نتن گڈکری سمیت کئی دیگر سرکردہ شخصیات بھی شامل ہوئیں۔خیال رہے کہ 25-27 اکتوبر تک چلنے والے اس پروگرام کا انعقاد ڈیپارٹمنٹ آف کمیونکیشن اور سیلولر آپریٹرس ایسوسی ایشن آف انڈیا مل کر کررہے ہیں ۔ اس میں ٹیلی کام انڈسٹریز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *