چھتیس سال تدریسی فرائض ادا کرنے کے بعدماسٹر منصور علی کی سبکدوشیٔ ملازمت کی تقریب

ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول جعفرآباد کے ٹیچرمنصورعلی اورسیدہ ماہ طلعت زیدی کی سبکدوشی

دہلی کے شمال مشرقی علاقہ جعفرآباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول میںیوگا ٹیچر منصور علی اور سائنس ٹیچر سیدہ ماہ طلعت زیدی کی سبکدوشی ملازمت کے موقع پرایک الوداعیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرعلاقے کے کائونسلرعبدالرحمٰن کے علاوہ شعبۂ تعلیم دلی سرکار کی جانب سے اکائونٹ آفیسر آر۔پی۔جوشی اپنے عملے کا ساتھ جن میں ہری رام، نروتم جھا، آشش کمار نے شرکت فرمائی۔اسکول کی منتظمہ کمیٹی کے صدر احمد حسن، زین العابدین(مینیجر)، کے علاوہ دیگر ممبران میں سے چودھری فتح یاب، سمیع ﷲ،نورالدین،محمد شاکر، اقبال احمد، شکیل رانا وغیرہ نے بھی شرکت فرما کر محفل کو رونق بخشی ۔
تقریب کی شروعات مہمانان ِخصوصی کائونسلر عبد الرحمان کے استقبال سے کی گئی جس کے بعد اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعدازاں مہمانان اوراسکول کے سبھی اسٹاف ممبران نے منصور علی اور ماہ طلعت زیدی کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیادورانِ محفل بارہویں جماعت کے طالب علم ابو طالب نے الوداعیہ گیتاورطالبہ علینا زیدی نے استقبالیہ نغمہ پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ اسکول کے شعبۂ اردو کے استاد امتیازاحمد نے ایک الوداعیہ نظم اور دوسرے استاد جعفر حسنین نے ایک غزل پیش کی، جسے سن کر اراکینِ محفل لطف اندوز ہوئے۔آخر میں اسکول کے پرنسپلڈاکٹر محمد معروف خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیااوردونوں اساتذہ کی تعریف و ستائش کرتے ہوئے ان کی طویل ملازمت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مزیداپنی ذاتی زندگی سے منسلک واقعات کا بھی ذکر کیا۔محفل کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوںمنصور علی اورسیدہ ماہِ طلعت زیدی دونوں اساتذہ کو اسکول اسٹاف اور منتظمہ کمیٹی کی جانب سے تحا ئف پیش کیے گئے ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض تسلیم احمد اور افسانہ محبوب نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔تقریب کے انتظام و انصرام میںسینئر استاد تسلیم احمد، محمد فہیم، فرحان بیگ، محمد اخلاص ، اظہار عالم اور محمدشارب عظیم نے اہم کردار ادا کیا۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں سبھی اساتذہ نے اپنا کرداربخوبی ادا کر پروگرام کو کامیاب بنایا ۔اس تقریبِ سعید پر اسکول کے سابق اساتذہ ایم۔این۔اے زیدی، شمیم خان اور سابق افسران ایم۔پی ۔ایس ڈانگی، آر ۔پی۔گرگ، شیام لال اور ایچ۔کے۔گوئل بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram