سپریم کورٹ جانے کی تیاری میں ملک کی 21اپوزیشن پارٹیاں۔جانئے کیوں ؟؟

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ناقابل اعتبار ہونے کے مسئلہ کو ایک بار پھر اٹھاتے ہوئے 21اپوزیشن جماعتوں نے مشینوں کے نامناسب طورپر کام کرنے اور مشینوں میں اْلٹ پھیر کے مسئلہ کو متحدہ طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا انتباہ دیا ہے۔اس سلسلہ میں اہم اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ای وی ایمس کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھائے اور کئی شبہات کااظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر شدید نکتہ چینی کی۔کانگریس کے سینئر لیڈر ابھشیک منوسنگھوی نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے بعد کئی سوالات اس خصوص میں اٹھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی ایک جماعت کو ووٹ دینے کے لئے بٹن دبانے پر کسی دوسری جماعت کو ووٹ جارہا ہے۔وی وی پیٹ میں نشان صرف تین سکنڈس تک ہی دکھائی دے رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram