ہوائی سفر حج کیلئے گلوبل ٹنڈ کی مانگ

نئی دہلی : حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر نے کے لئے سب بے چین ہیں مگرہوائی سفر حج کے لئے آل انڈیا گلوبل ٹنڈر کی مانگ کے تحت جس میں سپریم کورٹ میں آج داخل کردہ عرضی کی سماعت چار ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئ ۔یہ عرضی آل انڈیا حج سیوا سمیتی نے مارچ میں داخل کی تھی ۔ سمیتی کے صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے بتایا کہ وہ پر امید ہیں کہ عدالت سے ہندستانی عازمین حج کو انصاف ملے گا جنہیں حج سبسڈی ختم ہونے کے بعد انتہائی مہنگے سفر حج کا سامنا کرنا پڑے گا اور اب یہ حج آسان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلوبل ٹنڈر جاری کرنے سے حکومت کے عدم اتفاق کی وجہ سے انہوں نے انصاف کی امید کے ساتھ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔مسٹر اعظمی نے مزید کہا کہ پانی کے سفر حج کا بھی آغاز نہیں ہوا لیکن اس کے لئے گلوبل ٹنڈر طلب کر لیا گیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ حکومت ہوائی مسافرین حج کے حق میں بھی لچکدار رویہ اختیار کر کے ہندستانی حاجیوں کو راحت فراہم کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram