کیرالہ میں سیلاب کی آفت،وزیراعظم مودی سیلاب سے متاثرکیرالہ کے دورہ پر روانہ

نئی دہلی:اس وقت کیرالہ کی حالت بد سے بدتر ہے۔ وہاں تقریبا سوا تین لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور متاثرین دو ہزار عارضی کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ وہیں چیگنور سے ایک خبر یہ بھی آئی ہے کہ وہاں کے ایم ایل اے نے وزیراعظم مودی نے مدد کی اپیل کی ہے اور ٹی وی پر رو رو، وہاں کی خستہ حالی کو آنسو کے ذریعہ بیان کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے یہ بھی کہا کہ اگر آپ ہیلی کاپٹر سے مدد نہیں کی تو یہاں کے تقریباً پچاس ہزار لوگ مر جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی سیلاب سے متاثر کیرالہ میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج شام روانہ ہوگئے ہیں۔کیرالہ میں غیرمعمولی سیلاب کی وجہ سے ہوئے مختلف واقعات میں 300 سے زائد لوگ مارے جاچکے ہیں۔مسٹر مودی نے کیرالہ روانہ ہونے سے پہلے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ سیلاب کی صورتحا ل کا جائزہ لینے کے لئے کیرالہ جارہا ہوں۔مسٹر مودی نے بدھ اور جمعرات کو کیرالہ کے وزیراعلی پی وجین سے بات چیت کرکے حالات کے بارے میں معلوم کیا تھا اور ریاست کو مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔انہوں نے وزیر دفاع کو ہدایت دی تھی کہ تینوں افواج راحت اور بچاؤ مہم میں ہر ممکن مدد کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *