کیرالہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ایئرفورس کی جانب سے 20؍کروڑ روپے کا چیک دیا

کیرالہ میں سیلاب سے جو نقصان ہوا ہے وہ اس کی تلافی تو ناممکن ہے، اس کے علاوہ سیلاب زدگان کے لیے راحت رسانی کا کام عروج پر ہے، سرکاری طور پر راحتی پیکیج کے علاوہ مسلم تنظیموں اور دیگر ذرائع سے بی ہرممکن مدد کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کیرالہ میں سیلاب کے آنے سے وہاں کے رہنے والے لوگوںکا کافی نقصان ہوا ہیں یہ دیکھتے ہوئےایئرفورس کیرالہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے کیرالہ کے وزیر اعلی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں 20 کروڑ کی امدادی رقم دے گی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی ایئر کمانڈکے انچارج ایئر مارشل بی سریش وزیر اعلی پنارائي وجين کے دفتر میں 20 کروڑ روپے کا چیک سونپیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *