کانگریس کے سینئر لیڈر آر کے دھون کے انتقال پر کانگریس صدر راہل گاندھی کا اظہار غم

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر آر کے دھون کے انتقال پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔مسٹر گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’’ آر کے دھون جی، جنہیں میں بچپن سے جانتا تھا، ان کے اچانک اس طرح چلے جانے سے کانگریس خاندان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ وہ کانگریس کے ایک اہم اور سینئر رکن تھے جنہیں پارٹی میں سبھی محبت کرتے تھے اور احترام اور عزت دیتے تھے۔ ان کے دوستوں اور وارثین سےمیری دلی تعزیت‘‘۔سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے پرائیویٹ سکریٹری رہے آر کے دھون کا پیر کو یہاں بی ایل کپور اسپتال میں انتقال ہو گیا۔وہ 81 سال کے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram