کانگریس کا وزیراعظم پر طنز،ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بارڈالر کےمقابلے روپےمیں گراوٹ

نئی دہلی: کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے۔امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں زبردست گراوٹ آئی ہے ،یعنی ایک ڈالر کی قیمت 70 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔منگل کو ڈالر کے مقابلہ روپےکی قیمت پہلی بار70 کےقریب پہنچ گیا۔کاانگریس نے منگل کو اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’مودی نے بالآخر وہ کر دکھایا، جو ہم نے 70 سالوں میں نہیں کیا‘‘۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیا کہ ’’ہندوستانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ڈالر کی قیمت 69.93 پر پہنچ گئی ہے‘‘۔مسٹر سرجے والا نے کہا کہ ’’جس طرح روپے کی قیمت میں گراوٹ آرہی ہے،اس سے ملک عالمی تجارت میں قائم رہنے کے قابل نہیں ہوگا ‘‘۔ ایسا معاشی اسباب سے نہیں ہوا ہے بلکہ آپ کی بدعنوانی سیاست اس کی وجہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest