وزیراعظم مودی کا برطانوی مصنف نائپال کے انتقال پر ظہار تعزیت

دہلی: ہندوستانی نژاد نوبل انعام یافتہ برطانوی مصنف وی ایس نائپال کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار كو رنج و غم اظہار کیا ۔وزیراعظم مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’’انہیں ان کے کاموں کے لئے یاد کیا جائے گا، جس میں تاریخ، ثقافت، نوآبادیات، سیاست اور دیگر موضوعات شامل ہیں‘‘۔انہوں نے اپنی تحریری کریئر کی شروعات 1950 کی دہائی میں کی۔ ان کے مشہور ناولوں میں ’اے ہاؤس فار مسٹر بسواس، ‘ان اے فری اسٹیٹ ‘ اور ‘اے بینڈ ان دی ریور شامل ہیں۔سال ۱۹۸۹ء میں ملکہ الزبتھ نے انہیں نائٹ ہڈ کے خطاب سے نوازا۔مسٹر مودی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا، “ان کا گزرنا ادب کی دنیا کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔اس دکھ کی گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت‘‘۔خاندانی ذرائع کے مطابق85 سالہ نائپال کا ہفتہ کو لندن میں انتقال ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest