ورزش دماغی صحت کےلیے بھی مفید ترین ہے

نیویارک: ورزش کے فوائد اتنے زیادہ ہیں کہ دنیا کی کوئی غذا اور اسپتالوں کی کوئی دوا ورزش کا متبادل نہیں ہوسکتی۔ یہاں تک کہ یوگا اور دیگر غیرروایتی طریقے بھی ورزش کے آگے ہیچ ہیں۔ نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدہ ورزش کئی طرح سے دماغ و ذہن کےلیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔برین پلاسٹیسٹی نامی جرنل میں نیویارک یونیورسٹی کے مرکز برائے دماغی علوم نے ورزش کے بعد انسان اور جانوروں کے دماغی اسکین کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ ورزش دماغی کارکردگی اور برین نیٹ ورک کے راستوں کو مضبوط بناتے ہوئے دماغی و ذہنی استعداد کو بڑھاتی ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ ایک ہی قسم کی ورزش کم سے کم نصف گھنٹے تک کرنے سے دماغ کی کیمیائی ساخت اور افعال پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان میں ایئروبک ورزشیں سرِفہرست ہیں جن میں جاگنگ، تیزقدمی، پیراکی، باکسنگ، سائیکل چلانا اور دیگر ایسی ہی ورزشیں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest