نیل آرٹ سے کیسے اپنی خوبصورتی میں چار چاند لگائیں!

میک اپ کرنا بھی ایک فن ہےاور یہ انسان کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتابھی ہے۔ اسکے علاوہ میک اپ کرنا حسن کے لیے ضروری بھی ہے۔ ’سجنا، سنورنا اور خوبصورت لگنا یہ سب کا حق ہے۔ ہر لڑکی اور عورت کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے منفرد نظر آئے، اپنے آپ کو سنوارنے کے لیے وہ مختلف طریقے اپناتی ہے اور خود کو بنانے اور سنوارنے پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ خوبصورتی کے ساتھ ناخنوں کی تراش خراش اور لباس کی مناسبت سے رنگا رنگ نیل پالش کا استعمال خواتین کے میک اَپ اور تیاری کا لازمی حصہ ہے۔ آج کل خواتین میں ناخنوں کو پُرکشش اور جاذب نظر بنانے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ہردن بدلتے فیشن کے ساتھ میک اَپ کے انداز میں نمایاں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، وہیں ناخنوں کی سجاوٹ اور انہیں کلر کرنے کے اسٹائل بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ ناخنوں کی سجاوٹ کا ایک اسٹائل نیل آرٹ ڈیزائن بھی ہے۔ جس کی وجہ سے آجکل لڑکیوں میں ناخنوں کو دلکش اور حسین بنانے کا شعور بھی زیادہ پایا جاتا ہے۔ آپ کے ناخن نہ صرف ہاتھوں کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آپ کی باڈی لینگویج کو بھی بدل دیتے ہیں۔نیل آرٹ بنانے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کسی شادی یا تقریب کا انتظار کریں بلکہ دوسروں سے منفرد نظر آنے کے لیے بھی آپ اپنے ناخنوں پر مختلف ڈیزائن بناسکتی ہیں۔ نیل آرٹ کے لیے ناخنوں کا لمبا ہونا ضروری نہیں، خواتین کے کٹے ہوئے چھوٹے ناخنوں کو خوبصورت بنانا بھی نیل آرٹ کا کمال ہے۔ آپ بھی اپنے ناخنوں کو نیل آرٹ کے ذریعے خوبصورت بناسکتی ہیں، جس کا تاثر صرف ناخنوں کی حد تک ہی نہیں رہے گا بلکہ اس کا اچھا تاثر آپ کی خوبصورتی اور مجموعی شخصیت میں بھی جھلکے گا۔ ناخنوں کو نیا ڈیزائن اورخوبصورت شکل دینےاور انھیں سجانےکے لیے ایک ڈیزائن یہاں پیش کیاہے۔
میگنیٹک نیل!
ایک ایسی نیل پالش بازار میں دستیاب ہے، جس میں لوہے کے رنگ برنگے ذرات شامل ہوتے ہیں۔ آ پ اسے ایک مقناطیس کے ذریعے اپنے ناخنوں پر لگا سکتی ہیں، جو اس نیل پالش کے ساتھ ہی ملتا ہے۔ یہ ایک محنت اور وقت طلب سجاوٹ ہے، جس کے لیے آپ کو ایک وقت میں ایک ناخن کو سجانا ہوگا اور اس کے بعد اگلے ناخن کی جانب بڑھنا ہوگا۔ سب سے پہلے پالش کا ایک کوٹ لگائیں، اس کے بعد مقناطیس کے رنگ برنگے ذرات چند سیکنڈ تک اس کی جگہ پر رکھیں۔ پھر اس آرٹ پیٹرن کو مضبوط یا سیل کرنے کے لیے اس کے اوپر نیل وارنش کا کوٹ لگائیں، اس پالش کے ذریعے آپ اپنی پسند کے مختلف ڈیزائن بنوا سکتی ہیں۔ ڈیزائن کا دارومدار آپ کی تخلیقی صلاحیتوں پر ہے، آپ اس میں متعدد طرح کے تجربات بھی کرسکتی ہیں، جو آپ کی شخصیت اور موڈ کے مطابق ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram