مظفرپور کے شیلٹر ہوم کا معاملہ

شیلٹر ہوم میں دو لڑکیوں کی مشتبہ موت ، اسپتال کا دعوی، بعد میں کرایا گیا داخل

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں واقع ضلع مظفرپور میں چل رہے شیلٹرہوم کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ شروع شروع میں تو صرف اپوزیشن اور متاثرہ لڑکیوں کی رپورٹ نے سنسنی پھیلائی تھی، لیکن بعد میں آہستہ آہستہ حکومت بھی عوام کی مخالفت کے بعد خواب خرگوش سے بیدا رہوئی۔ یہ الگ بات ہے کہ اگر اپوزیشن کھل کر سامنے نہیں آتے تو حکومت شاید بیدار نہیں ہوتی، ابھی یہ کہنا کہ اس میں حکومت کے لوگ شامل ہیں ، قبل از وقت ہوگا۔ یہ الگ بات ہے کہ بہار حکومت کی وزیر منجو ورما کے شوہر اس کالے دھندے میں شریک تھے، جس کی وجہ سے منجو کو وزارت کے عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا، حالانکہ اس میں نتیش کمار ،بہار کے وزیراعلیٰ اس کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن، اپوزیشن اور عوام کے سامنے جھکنا پڑا۔ اس کے بعد تو سیاست خوب تیز ہوگئی ۔ گرفتاریاں تک عمل میں آئیں۔ لیکن ان سب کے باوجود معاملہ کی گہرائی اور گیرائی تک رسائی نہیں ہوپائی تھی۔ تو پھر اچانک یہ ایک نیا معاملہ روشنی میں آگیا۔ یعنی بہار کی راجدھانی پٹنہ کے شیلٹر ہوم میں دو لڑکیوں کی موت کے معاملہ میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔بہار کی راجدھانی پٹنہ کے شیلٹر ہوم آسرا میں دو لڑکیوں کی موت کے معاملہ میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ پی ایم سی ایچ انتظامیہ کا دعوی ہے کہ جس وقت لڑکیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں لایا گیا تھا ، دونوں کی موت ہوچکی تھی ۔ پی ایم سی ایچ سربراہ ڈاکٹر راجیو رنجن نے نیوز 18 کو یہ معلومات فراہم کیں ۔اسپتال انتظامیہ کے اس دعوی کے بعد مانا جارہا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی موت شیلٹر ہوم میں ہی ہوگئی تھی اور معاملہ کی لیپا پوتی کرنے کے مقصد سے ہی انہیں پی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا ۔ مظفر پور شیلٹر ہوم ریپ واقعہ کے بعد بہار کے شیلٹر ہومس کی بدحالی کے معاملات مسلسل سامنے آرہے ہیں ۔ اسی درمیان پٹنہ کے راجیو نگر علاقہ میں واقع اس شیلٹر ہوم کی بھی خامی سامنے آئی ہے ۔ دو دن پہلے ہی یہاں سے لڑکیوں نے بھاگنے کی کوشش کی ، لیکن انہیں پکڑ لیا گیا۔اس واقعہ کے دو دن بعد اب اسی شیلٹر ہوم کی دو لڑکیوں کی موت کی خبر آئی ہے۔ دونوں لڑکیوں کی موت ہفتہ کی شام کو ہی ہوئی تھی ، لیکن اس واقعہ کی معلومات پولیس کو نہیں دی گئی تھی ۔ اس موت کے بعد پٹنہ کا آسرا شیلٹر ہوم پھر سے تنازع میں آگیا ہے ۔ فی الحال دونوں لڑکیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آسکی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *