مشہور و معروف مصنف ہندوستان نژاد وی ایس نائپال کا لندن میں انتقال

لندن : ہندوستانی نژاد برطانوی مصنف وی ایس نائپال لندن میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔وہ 85 سال کے تھے۔ نوبل انعام یافتہ مسٹر نائپال کی اہلیہ نادرہ نائپال نے ان کے انتقال کی خبر دی ہے۔ واضح رہے کہ نادرہ نائپال نے بتایا کہ حیرت انگیز تخلیقی کوششوں سے بھرئی ہوئی زندگی بسر کرنے والے مشہور مصنف نے اپنے قریبی لوگوں کے درمیان آخری سانس لی۔ آپ کو بتادیں کہ ہندوستانی نژاد اورنوبل انعام یافتہ مصنف مسٹر نائپال کی پیدائش 1932 میں کیریبین جزائر ٹرینیڈاڈ میں ہوئی تھی۔ ان کا پورا نام وديادھر سورج پرساد نائپال تھا۔ انہوں نے اپنی تحریری کریئر کی شروعات 1950 کی دہائی میں کی۔ ان کے مشہور ناولوں میں ’اے ہاؤس فار مسٹر بسواس، ‘ان اے فری اسٹیٹ ‘ اور ‘اے بینڈ ان دی ریور شامل ہیں۔ ان کی بچپن کو اگر دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بہت ہی غربت میں زندگی بسر کی ہے۔ بطور تخلیق وہ بہت ہی مشور تھے۔ انہوں نے صرف اٹھارہ سال کی عمر میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے رخت سفر باندھا۔ انہوں نے یہ ہمت اس لیے کی کہ انہیں ان دنوں اسکالرشپ مل رہی تھی۔ سال ۱۹۸۹ء میں ملکہ الزبتھ نے انہیں نائٹ ہڈ کے خطاب سے نوازا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram