’عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام زندگی وقف کردی ، وہ طویل عرصے تک یاد کئے جائیں گے‘

کروناندھی کے انتقال پر سری لنکا کےصدر اور امریکی سفیرکا اظہارتعزیت

نئی دہلی: تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی اور ڈی ایم کے کے صدر ایم کروناندھی کے انتقال پر وزیراعظم نریندر مودی ، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے بعد اب سری لنکا کے صدر میتري پالا شري سینا اور ہندوستان میں امریکی سفیر کین جسٹر نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔سری لنکا کے صدر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے’’سابق وزیر اعلی اور سینئر سیاستدان کروناندھی کے انتقال پر مجھے بہت دکھ پہنچا ہے اور میری تمام ہمدردیاں ان کے گھروالوں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہے‘‘۔قابل غور ہے کہ 30 جولائی کو سری لنکا سے آئے ایک وفد نے چنئی جاکر مسٹر کروناندھی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی تھی۔ہندوستان میں امریکی سفیر مسٹر جسٹر نے بھی ڈی ایم کے رہنما کے انتقال پررنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کےکہا ہے’’ہنددستان میں امریکی مشن کی جانب سے میں، سابق وزیر اعلی مسٹر کروناندھی کے سوگوار لواحقین اور تمل ناڈو کےعوام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام زندگی وقف کردی ، وہ طویل عرصے تک یاد کئے جائیں گے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram