سہارنپور میں بارش کا قہر

سهارنپور کے گنگوہ قصبہ میں مکان گرنے سے ایک ہی کنبہ کے چار بچوں سمیت چھ افراد کی موت

سہارنپور: اترپردیش میں سهارنپور کے گنگوہ قصبہ میں مکان گرنے سے ایک ہی کنبہ کے چار بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہوگئی ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات )ودیا ساگر مشرا نے یہاں بتایا کہ گنگوہ کے بلائی بخش محلہ کے رہنے والے منظور کا مکان بارش کے دوران گر گیا۔ حادثے میں اس کے بیٹے فیضان 45) بہوعمرانہ (38) کے علاوہ 13 سال کے پوتے فیصل، 11 سال کی پوتی شاهینہ، نو سال کی رانی کے علاوہ ڈیڑھ ماہ کی بچی زینب کی ملبے کی زد میں آنے سے درد ناک موت ہوگی۔واقعہ کے وقت کنبہ کے تمام اراکین گہری نیند میں سو رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ دیر رات ہوا لیکن بارش کی وجہ سے اس کی اطلاع صبح ہی پولیس کو ملی۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور بارش کے دوران ہی لاشوں کو ملبے سے نکالا۔ انہوں نے بتایا کہ اب بھی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest