سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی نہیں رہے

ایک اسپتال میں آخری سانس لی، کمیونسٹ لیڈر004 سے 2009 تک لوک سبھا كے اسپیکر رہے

کولکاتہ: سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی کا آج یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ89 سال کے تھے۔وہ کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے، بہتر علاج کے لیے انہیں ابھی کچھ دن ہی پہلے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا، لیکن بالآخر وہ زندگی اور موت کی لڑائی میں شکست کھاگئے، اور موت کو گلے لگالیا۔ گزشتہ روز یعنی اتوار کی صبح ان کو دل کا دورہ پڑا تھا جس سے ان کی حالت نازک ہو گئی تھی۔ آناً فاناً انہیں ایک اسپتال میں داخل کرایاگیا، جہاں آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔کمیونسٹ لیڈر مسٹر چٹرجی 2004 سے 2009 تک لوک سبھا كے اسپیکر رہے۔ وہ 2008 میں اس وقت کے متحدہ ترقی پسند اتحاد(یو پی اے) حکومت نے جب امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کیا تو مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے حکومت سے حمایت واپس لے لی تھی اور مسٹر چٹرجی سے لوک سبھا اسپیکر کا عہدہ چھوڑنے کو کہا تھا، لیکن مسٹر چٹرجی نے یہ کہتے ہوئے عہدہ سے ہٹنے سے انکار کر دیا تھا کہ لوک سبھا اسپیکر کے طور پر وہ کسی پارٹی کے ساتھ نہیں ہیں۔ اس کے بعد سی پی ایم نے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest