روہت شرما کے آئوٹ ہونے پر ہنگامہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آوٹ قرار دئے جانے پر تنازع ہوگیا ہے ۔روہت کو ہندوستانی اننگز کے چھٹے اوورس میں کیمار روچ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ قرار دیا گیا ۔ اس سے پہلے میدانی امپائر نے کیچ آوٹ کی اپیل ٹھکرادی تھی ۔ روہت شرما تھرڈ امپائر کے فیصلے سے متفق نظر نہیں آئے ، لیکن انہوں نے کوئی مخالفت نہیں کی ۔ہیں اسٹیڈیم میں بیٹھیں روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ بھی آوٹ قرار دئے جانے کے فیصلے پر حیران نظر آئیں ۔ ان کے رد عمل سے صاف نظر آرہا تھا کہ انہیں یہ فیصلہ صحیح نہیں لگا ۔ آوٹ ہونے سے پہلے روہت نے 23 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رن بنائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram