ذائقہ دار چاکلیٹ، محبت کا تحفہ

چاکلیٹ ایک لذیذ اور آسان غذا کے طور پر جانی جاتی ہے ۔یہ براؤن اور وائٹ دونوں رنگوں میں ہوتی ہے۔ یہ ذہنی دباؤ سے نجات دلاتی ہے اور انسانی موڈ پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ۔ سائنسی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ طبی حوالوں سے بھی انتہائی مفید ہے ۔ایک تحقیق کے مطابق ناشتے میں چاکلیٹ کھانے والے افراد دن بھر چاک و چوبند رہتے ہیں۔ڈارک چاکلیٹ جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول میں کمی کر کے مفید کولیسٹرول کو بڑھاتی ہےاوربلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں بھی مددگار ہے۔براؤن چاکلیٹ دماغ میں سیروٹونین نامی مادہ پیدا کرتی ہے جس سے ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے۔ چاکلیٹ ہمارے جسم کی بے چینی اور ذہنی تناؤ میں بھی70فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔یہ جسم میں موجود پولی فینول کو بھی بڑھاتی ہے جس سے خون میں آکسیجن کی روانی بہتر ہوتی ہے۔چاکلیٹ میں موجود فلیونولز دل کی شریانوں کو آرام پہنچا کر انہیں سوزش سے بچاتے ہیں اور دوران خون میں بہتری پیدا کرتے ہیں جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔جہاں چاکلیٹ کے بے شمار فوائد ہیں وہیں اس کا ذائقہ بچوں،جوانوں اور بوڑھوں سب میں یکساں مقبول ہے۔ چاکلیٹ محبت کرنے والے بطور تحفہ پیش کرتے ہیں۔چاکلیٹ ایک ایسی مزے دار چیز ہے جس کو ان گنت میٹھے پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔چاکلیٹ کیک،آئسکریم،براؤنی،موز،پڈنگ اور مختلف چاکلیٹ شیک بہت زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔چاکلیٹ سے بنے پکوان کی ریسیپی ۔
چاکلیٹ سوس
اجزاء۔
کوکو پاؤڈر ۔6کھانے کے چمچ، مکھن ۔پچیس گرام، چینی 3کھانے کے چمچ، پانی۔ ایک پیالی
ترکیب۔
1۔تمام اجزاء کو ملائیں اور گرم کر یں۔
2۔جب چینی حل ہو جائے تو حرارت مکمل طور پر ختم کر دیں اور ہلکی آنچ پر مطلوبہ کثافت حاصل ہونے تک پکائیں۔ اگر سوس بہت پتلی ہو تو چائے کا ایک چمچ کارن فلور تھوڑے سے ٹھنڈے پانی میں گھول کر شامل کر لیں۔ مسلسل چمچ چلاتی رہیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔بس چاکلیٹ سوس تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest