دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے ہرادیا

دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی، 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 238 رنز بناسکی۔

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان نے ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے ہرادیا
عثمان خان شنواری وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ فوٹو: پی سی بی
ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کو 18 رنز پر پہلا نقصان اُس وقت ہوا جب سدیرا سماراوکرما صرف 6 رنز بناکر عثمان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

مجموعی اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے پر دوسرے اوپننگ بیٹسمین دنشکا گوناتھلاکا 14 رنز کی اننگز کھیل کر محمد عامر کی گیند پر عماد وسیم کو کیچ دے بیٹھے۔

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے ہرادیا
سری لنکن بیٹسمین شیہان جے سوریا اور داسون شناکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو: پی سی بی
نئے آنے والے بیٹسمین اوشکا فرنانڈو بغیر کھاتہ کھولے عثمان شنواری کا شکار بنے، لہیرو تھریمانے کو بھی عثمان شنواری نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔

اوشادا فرنانڈو صرف ایک رن بناکر عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

آدھی ٹیم کی پویلین واپسی کے بعد شیہان جے سوریا اور داسون شناکا نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی پاکستانی بولرز کا جم کر سامنا کرتے ہوئے چھٹی وکٹ پر 177 رنز کی شاندار شراکت بناکر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنایا لیکن شیہان جے سوریا 96 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم کے کلینڈر ایئر میں تیز ترین ہزار رنز

جے سوریا کے آؤٹ ہونے کے بعد داسون شنکاکا بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور 68 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر فخرزمان کو کیچ دے بیٹھے۔

دونوں بیٹسمینوں کے آؤٹ ہوتے ہی سری لنکن ٹیم کی تمام امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

ایسورو اُدانا کو عثمان شنواری نے پویلین کی راہ دکھائی، اننگز میں شنواری کی یہ پانچویں وکٹ تھی۔

لہیرو کمارا صرف ایک رن بناسکے، یوں سری لنکا کی پوری ٹیم 238 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے عثمان خان شنواری سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے حریف ٹیم کے پانچ بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان نے دو جبکہ محمد عامر، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرا ون ڈے بدھ کو کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کو 305 رنز کا ہدف

بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے 73رنز کا پر اعتماد آغاز فراہم کیا۔

پاکستان کیخلاف سری لنکا مشکلات کا شکار
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین کرکٹ سری لنکن ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے، فوٹو: پی سی بی
پاکستان کو پہلا نقصان امام الحق کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 31 رنز کی اننگز کھیل کر ونندو ہسارانگا ڈی سلوا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین بابر اعظم نے فخرزمان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 31 رنز جوڑے، لیکن جب مجموعی اسکور 104 رنز پر پہنچا تو 54 رنز بناکر ونندو ہسارانگا ڈی سلواکی گیند ایسورواُدانا کو کیچ دے بیٹھے۔

بابر اعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے اسکور میں اضافہ کیا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 111رنز جوڑ کر ٹیم کا مجموعی اسکور 215 تک پہنچادیا۔

اس موقع پر حارث سہیل 40 کے انفرادی اسکور پر رن لینے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔

اس دوران بابر اعظم نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 11ویں سنچری مکمل کی۔

کپتان سرفراز احمد زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 8 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کیخلاف سری لنکا مشکلات کا شکار
بابر اعظم نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فوٹو: پی سی بی
ابھی اسکور میں 19 رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ ان فارم بیٹسمین بابر اعظم 105 گیندوں پر 115 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم کی اننگز میں چار چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم کے کلینڈر ایئر میں تیز ترین ہزار رنز

افتخار احمد نے 20 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم 12 اور وہاب ریاض 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یوں پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا ڈی سلوا نے دو جبکہ ایسورو اُدانا اور لہیرو کمارا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram