حج کے فرائض کی ادا ئیگی کے ساتھ لاکھوں عازمین سعودی عرب پہنچے

جدہ: سعودی عرب میں حج کے فرائض کی ادا ئیگی کے ساتھ لاکھوں عازمین نے خراب موسم کے دوران حج کا آغاز کیا۔سعودی حکام کے مطابق حج کے موقع پر مسجد الحرام میں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 70 ہزار عازمین طواف کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پانچ دنوں تک حج کے ارکان ادا کئے جائیں گے جس کے لئے پوری دنیا سے20 لاکھ سے زائد عازمین یہاں پہنچے ہیں۔ بارش اور طوفان کے اندیشے کے پیش نظر عازمین اپنے کیمپوں میں ہیں۔ اگرچہ خراب موسم کے باوجود حج کے ارکان پر ادا کئے جائیں گے۔سعودی عرب کے وزیر صحت کے مطابق کسی بھی طرح کی وبا پھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ وزارت داخلہ نے دہشت گردانہ حملے نیز دیگر خطرات کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظاما کئے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عازمین حج کو مسجد الحرام میں 2 ہزار ٹن اور مسجد نبویؐ میں روزانہ 300 ٹن آبِ زم زم پیش کیا جاتا ہے جس کے لیے دونوں مساجد کی نگران جنرل پریذیڈنسی کے 10 ہزار ملازمین مامور ہیں جو 54 ہزار 501 آلات اور مشینوں کی مدد سے عازمین کی معاونت کرتے ہیں۔علاوہ ازیں مسجد نبویؐ اور مسجد حرام میں آب زم زم صرف کرنے کے لیے 25 ہزار تھرماس بھی لگائے ہیں جو چوبیس گھنٹے مصروف رہتے ہیں۔ عازمین حج کے سامان کی منتقلی کے لیے 13 ہزار 560 ٹرالیاں موجود ہیں جن میں 700 برقی ٹرالیاں بھی شامل ہیں۔مسجد حرام میں 20 مؤذن باری باری نمازوں کی اذان دیتے ہیں جب کہ 10 آئمہ کرام اور 123 طواف گائیڈ سرگرم ہیں۔ مسجد حرام میں انگریزی، فرانسیسی ،اردو، ملاوی اور دیگر کئی زبانوں میں قرآن پاک کے ترامیم اور تفاسیر بھی موجود ہیں جن سے عازمین حج استفادہ کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram