تملناڈو کے سابق وزیراعلیٰ کروناندھی کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کا سیلاب

جسدخاکی کو پہلے گوپال پورم میں واقع ان کی رہائش گاہ لایاگیا ،پھربیٹی اور راجیہ سبھا کی ممبرپارلیمنٹ کنی موجھی کے گھر لے جایاگیا، لیکن اب راجا جی ہال میں رکھا گیا ہے

چنئی: مقبول ومعروف اور ہردلعزیز لیڈر ،تامل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ اورڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی کا جسدخاکی بدھ کی صبح راجاجی ہال میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہے۔انتقال کے بعد کروناندھی کا جسد خاکی پہلے گوپال پورم میں واقع ان کی رہائش گاہ لایا گیا تھا جہاں سے ان کی بیٹی اور راجیہ سبھا کی ممبر پارلیمنٹ کنی موجھی کے گھر لے جایا گیا لیکن لوگوں کے ہجوم کے پیش نظر ان کا جسد خاکی ترنگے میں لپیٹ کر راجاجی ہال میں رکھا گیا ہے جہاں لوگ ان کا آخری یدار کررہے ہیں۔ریاست کے گورنر بنواری لال پروہت نے راجاجی ہال جاکر آنجہانی لیڈر کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔ انہوں نے ڈی ایم کے ایگزیکٹو چیئرمین ایم کے اسٹالن سے بھی کچھ دیر گفتگو کی۔واضح رہے کہ گزشتہ 11 دنوں سے اسپتال میں داخل مسٹر کروناندھی کا کل شام چھ بجکر 10 منٹ پر انتقال ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک دن کے قومی سوگ جبکہ ریاست نے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے نیز قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا۔ اس دوران سبھی سرکاری تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest