باپ نے بچاؤ میں بیٹے کو مار ڈالا

چھتیس گڑھ کے جشپور ضلع میں ایک ہفتہ پہلے ایک نوجوان کی خودکشی کے معاملہ میں پولیس نے مرنے والے نوجوان کے باپ دھرن رام چکرورتی اور ماں ادھمنی بائی سے پوچھ گچھ کی ۔پولیس نے مرنے والے نوجوان کے ماں باپ اور چھوٹے بھائی کو گرفتار کیا ہے۔اچت رام چکرورتی22سالہ نوجوان کے اپنے گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرنے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ نوجوان کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے پتہ چلا کہ اس کی موت سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔پولیس رپوٹ کے مطابق پتا چلا کہ خودکشی سے پہلے گھر پر شراب کباب کی پارٹی میں جھگڑا ہونے کی بات بتائی۔ تنازعہ کے دوران نوجوان نے باپ پر جان لیوا حملہ کردیا تھا۔ اس کے بعد باپ دھرن رام نے اپنے بیٹے کا ہتھیار چھین کر اس پر وار کردیاجس سے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ بیٹے کی موت پر پر دہ ڈالنے کے لئے انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے اجیت رام کی مدد سے نوجوان کو پھانسی پر لٹکا دیا تاکہ واقعہ کو خودکشی کی شکل دی جاسکے۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram